چیئرمین بورڈ کے میٹرک امتحانی مراکز پر چھاپے،تین نگران معطل
لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور بورڈ کے تحت گزشتہ روز میٹرک کے امتحانات میں ریاضی کا پرچہ لیا گیا،مختلف امتحانی سنٹرز میں نگران محمد محسن، عادل مجید اور محمد علی فرائض میں غفلت برتنے پر امتحانی ڈیوٹی سے فارغ کردیا گیا۔ چیئرمین ڈاکٹرمرزا حبیب نے 49 اے لارنس روڈ اور گورنمنٹ ہائی اسکول باغبانپورہ کے امتحانی مراکز پر چھاپے مارے۔ تین طلباء کے نقل کرنے پر ناجائز ذرائع کے کیس بنادیے گئے۔چیئرمین لاہور بورڈ نے تمام امتحانی عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ امتحا نی نظام میں بوٹی مافیا کے سا تھ سختی کے ساتھ نمٹا جاے گا۔ د و سر ی جانب تعلیمی بورڈ نے نہم جماعت کے امیدو اروں کی رولنمبر سلپ جاری کردیں۔نہم جماعت کے سا لا نہ امتحانات کا آغاز 26 مئی سے ہوگا۔امیدوار تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے رولنمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے.رواں سال نہم کے امتحان میں 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا دہم کی طرح نہم کے امتحانات کے لئے بھی مثالی اقدامات کئے گئے ہیں