پی ٹی آئی کے جارحانہ رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،رانا محمود اشرف

  پی ٹی آئی کے جارحانہ رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،رانا محمود اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کے این اے 75 سیالکوٹ ڈسکہ کے رہنما رانا محمود اشرف نے کہا ہے کہ جب انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو چرچ کی زمین کے علاوہ کسی اور جگہ جلسہ کرنے کی اجازت دیدی تھی تو پھر اس کے باوجود پی ٹی آئی صرف چرچ والی جگہ پر ہی جلسے کرنے کے لئے کیوں بضد تھی پی ٹی آئی نے یہ ٹھان رکھی ہے کہ اس نے کسی کے بھی مذہب کااحترام نہیں کرنا۔ اس کے اس جارحانہ روئیے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور انہیں کہتے ہیں کہ وہ اب بھی سدھر جائیں اور جلسے جلوس کرنے کی بجائے گھروں میں بیٹھ کر حکومت کے مدت پوری ہونے کاانتظار کریں۔