فوج مخالف پراپیگنڈہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش،آغا ذوالفقار

  فوج مخالف پراپیگنڈہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش،آغا ذوالفقار

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے پیٹرن انچیف آغا ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ مہم اور عوامی فورمز پر الزامات ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہیں۔ پاک فوج کے کردار کو داغدار کرکے قوم اور فورسز میں خلیج پیدا کی جارہی ہے۔ پاک فوج نے ہمیشہ ملکی دفاع اور استحکام کے تحفظ کی جنگ لڑی ہے۔ دہشت گردی کیخلاف ملک دشمن عناصر کی مذموم کارروائیوں میں پاک فوج نے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے امن اور سالمیت کی قیمت ادا کی ہے۔ ہر طرح کے ہنگامی حالات میں پاک فوج ہمیشہ صف اول میں کھڑی ہوکر طوفانوں سے ٹکرائی ہے۔ مسلح افواج کیخلاف ہرزہ سرائی سے ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل ہورہی ہے ۔ پاکستان کے غیور عوام کا اپنی بہادر اور غیور فوج پر مضبوط اور غیر متزلزل اعتماد ہے۔ سیاسی قیادت مسلح افواج کیخلاف ہرزہ سرائی بند کرکے سیاسی اور عوامی ایشوز پر اپنی سیاست کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -