پی ٹی آئی والوں نے مسیحی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی،منیب طفیل

  پی ٹی آئی والوں نے مسیحی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی،منیب طفیل

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پی ٹی آئی کے غنڈہ پسند عناصر نے سیالکوٹ کی مسیحی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی بہت جلد پاکستان کی تمام اقلیتیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کریں گی۔سیالکوٹ میں حکومت نے واضح کر دیا کہ کسی بھی طرح پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گیان خیالات کا اظہار سابق یو سی وائس چیئرمین حاجی منیب طفیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بھی مشکل میں پڑا ہے مسلم لیگ کی حکومت نے اسے بحران سے نکالا ہے۔اس وقت بھی پاکستان معاشی بدحالی،مہنگائی کا شکار ہے اس کے باوجود پاکستانی عوام کی نظریں اپنے قائدین کی بہترین حکمت عملی پر ہیں انہیں یقین ہے کہ ان ڈیڑھ سالوں میں پاکستان معاشی بحران اور مہنگائی سے نکل آئے گا۔سابقہ حکومت نے جو بیچ بویا ہے وہ اسے کاٹنا پڑے گا الیکشن جلسوں سے نہیں بلکہ عوام کی مسائل حل کرنے سے جیتے جاتے ہیں اور عوام کے مسائل کاحل مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -