چیف فنانشل آفیسرز کانفرنس 2022“ کا آغاز17 مئی سے ہوگا

 چیف فنانشل آفیسرز کانفرنس 2022“ کا آغاز17 مئی سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)   ا نسٹیٹیو ٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان کے زیر ِ اہتمام ”چیف فنانشل آفیسرز کانفرنس 2022“ کا انعقاد کراچی میں 17  مئی اور لاہور میں  19 مئی 2022 کو کیا جا رہا ہے۔  اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں حکومتی اداروں کے افسران،  معاشیات اور مالیاتی شعبوں کے ماہرین،  قومی اور بین الاقوامی تجزیہ کار اور قائدین  شرکت کریں گے۔  سنہء  2010 سے لے کر آج تک، آئی کیپ  پورے پاکستان میں، اس نوعیت کی  20 سی ایف او کانفرنس منعقد کر چکا ہے، جن میں 9,000 سے زائد نامور کاروباری شخصیات اور شعبہ مالیات کے ماہرین نے شرکت کی۔ سنہء  2020  میں منعقد ہونے والی آن لائن کانفرنس میں بھی دنیا بھر سے تقریباً 25,000  پیشہ ور ماہرین نے شرکت کی تھی اجلاس کے دوران،  مالیاتی اور کاروباری ماہرین پاکستان سمیت، دنیا بھر کے اقتصادی اور مالیاتی منظر نامہ کی بدلتی ہوئی صورتحال اور رجحانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سال کے اجلاس میں 40 سے زائد  غیر ملکی اور مقامی مقررین خطاب کرتے ہوئے،  اپنے وسیع تجربات اور علم کی بنیاد پر، فکری قیادت اور مشاورت مہیا کریں گے۔ چیف فنانشل آفیسر کی اہم ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے،  ESG  پر مبنی اقدار اور زیادہ فعال اداروں کی تشکیل کے لئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔
۔ اس طرح ہر ادارے کے چیف فنانشل آفیسر کو  باصلاحیت قائد بننے کی تربیت دی جائے گی۔ اس کے نتیجہ میں منافع بخش صنعتی اور تجارتی منصوبے تخلیق کئے جا سکتے ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر تے ہوئے موثر حکمت عملی کے ساتھ اپنی مالیاتی استعداد میں نمایاں اضافہ کر سکیں گے۔
۔

مزید :

کامرس -