شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست، دلائل طلب

  شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست، دلائل طلب

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی) احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی عدالت نے شہبازشریف فیملی کے وکلاء سے مزید دلائل طلب کر لیئے درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی طرف سے دائر کی گئی تھی احتساب عدالت نمبر دو کے جج نسیم احمد ورک نے کیس پر سماعت کی۔شہبازشریف فیملی کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا ۔نیب کورٹ نے شہبازشریف،حمزہ شہباز،نصرت شہباز،تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا عدالت اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا حکم درست نہیں ہے،عدالت اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔

مزید :

علاقائی -