سبزی منڈی دھماکہ کیس کی مزید سماعت 19 مئی تک ملتوی
لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداددہشت گردی عدالت نے بادامی باغ سبزی منڈی دھماکہ کیس میں ملزمان کیخلاف کیس کی مزید سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی جیل سے ملزم سیف الرحمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی ملزم کے وکیل نے اپنے حتمی دلائل مکمل کیئے پراسکیوٹر میاں محمد طفیل نے ملزم کیخلاف دلائل پیش کئے ملزم سیف الرحمان اور دیگر کیخلاف 2017 میں سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سیف الرحمان کا ٹرک بم دھماکہ کیلئے استعمال ہوا،بادامی باغ بم دھماکہ میں سولہ افراد کی ہلاکتیں ہوئی، ملزم کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سیف الرحمان نے ٹرک فروخت کر دیا تھا، ملزم کا دھماکہ سے کوئی تعلق نہیں،ٹرک کا ڈرائیور تاحال مفرور ہے۔