شہباز تتلہ قتل کیس، فریقین کے وکلا ء دلائل کیلئے طلب

  شہباز تتلہ قتل کیس، فریقین کے وکلا ء دلائل کیلئے طلب

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) سیشن عدالت لاہور نے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ قتل کیس پر مزید سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر  لیا۔وکلا نے مجموعی 28 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر رکھی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے کیس پر سماعت کی۔جیل حکام کی جانب سے ملزم مفخر عدیل کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔مفخر عدیل کے وکلا نے تیزاب بیچنے والے دوکاندار گواہ ملک عمران کے بیان پر جرح مکمل کر چکے ہیں۔ مکان لے کر دینے والے پراپرٹی ڈیلر کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی ہے۔ جبکہ ملزمان کے فنگر پرنٹ لینے اور سیمپل اکٹھے کرنے والے گواہان کے بیانات پر بھی جرح مکمل ہوچکی ہے۔پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف 26 گواہوں کے بیانات قلمبند کرواچکے ہیں۔ پراسیکیوشن کا موقف تھا کہ ایس ایس پی مفخر عدیل نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر قتل کیا۔

مزید :

علاقائی -