سا نحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی 

  سا نحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی 

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت فاضل جج کے رخصت ہونے کیوجہ سے 28 مئی تک ملتوی کر دی گئی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر چھٹی پر تھے جبکہ وکلاء کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس  سے متعلق معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے سماعت مؤخر کی جائے پولیس اہلکاروں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے دھشت گردی کا الزام بلا جواز ہے دہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں۔

مزید :

علاقائی -