جوہرٹاؤن، چائے سٹال میں دھماکہ، چھت گر گئی، ایک شخص زخمی
لاہور (کر ائم رپو رٹر) جوہرٹاؤن کے علاقے میں واقعہ ایک چائے کے سٹال میں زور دار دھماکہ ہوا۔ جس سے سٹال میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ سٹال کے کچن اور بیٹھنے کی جگہ کی چھت گر گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ریسکیو کرتے ہوئے دکان میں موجود ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال کر اسے فوری طبی امداد فراہم کی۔ آتشزدگی سے دکان میں موجود ایک بلی ہلاک ہوگئی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ دکان میں موجود اوون پھٹنے سے ہوا۔