پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1115  حادثات پر ریسپانڈ کیا 

  پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1115  حادثات پر ریسپانڈ کیا 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1115ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 664افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔497معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 69)فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات561ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور46مسافر498اور113پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ272ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت280متاثرین کے ساتھ پہلے،98فیصل آباد حادثات میں 111متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان79حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1172متاثرین میں 989مرد اور193خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 256فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور605افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ311زخمی افراد کی اوسط عمر40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 989موٹر سائیکلز،77آٹو رکشے145موٹر کاریں،26وین10مسافربسیں،37ٹرک اور109دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -