پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز میں پولیس آپریشنزکمانڈ سنٹر کا افتتاح

  پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز میں پولیس آپریشنزکمانڈ سنٹر کا افتتاح

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ڈاکٹر محمدعابد خان نے  پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز میں پولیس آپریشنزکمانڈ سنٹر کا افتتاح کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان اور ایس ایس پی آپریشنزلاہورکیپٹن(ر)مستنصر فیروز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بریفنگ کے دوران تقریب کے شرکاء کو بتایا گیا کہ پولیس آپریشنزکمانڈ سنٹر کے ذریعے پولیس رسپانس، پبلک فیڈ بیک اور 15 کال پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنایا جائیگا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے کہا کہ پولیس آپریشنزکمانڈ سنٹرپنجاب سیف سٹی اتھارٹیز اور پولیس کے درمیان مربوط رابطے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا پہلے تھانوں میں نصب کیمروں کی مانیٹرنگ سیف سٹی اتھارٹیزکے پاس تھی جو کہ اب پولیس آپریشنز کمانڈ سنٹر سے مانیٹر کی جائیگی۔انہو ں نے کہا کہ پولیس آپریشنز کمانڈ سنٹرکو ڈویعنل دفاتر کے ساتھ منسلک کیا جائیگا جس سے ڈویژنل اوپس رومز کی مانیٹرنگ بھی ممکن ہوسکے گی۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پولیس آپریشنز کمانڈ سنٹر میں پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے اور15 پر موصول ہونے والی بوگس کالز کی پبلک فیڈ بیک کے ذریعے تصدیق کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عابد خان نے کہا کہ پولیس آپریشنز کمانڈ سنٹر کے قیام سے ڈولفن، پی آریو اور دیگر پٹرولنگ یونٹس کی مانیٹرنگ کی جائے گی جس سے ناصرف اُن کی کارکردگی جانچنے میں مدد ملے گی بلکہ جرائم کی کمی میں بھی موثر کردار ادا کرے گی۔

مزید :

علاقائی -