ڈی آئی جی آپریشنز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد 

  ڈی آئی جی آپریشنز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورڈاکٹرمحمد عابد خان نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے اعزاز میں پرُ وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز، ایس پی سکیورٹی راشد ہدایت ودیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔اے ڈی حسن، پی ایس اوثاقب بٹ، پی اے عاصم اقبال ودیگر دفتری سٹاف اس موقع پر موجودتھے۔دفتری عملے نے ڈاکٹر عابد خان کو الوداع کیااورپھول نچھاور کئے۔لاہور پولیس نے ڈاکٹر عابد خان سے والہانہ محبت کا ا ظہارکیا۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عابد خان اچھے انسان ہونے کیساتھ انتہائی شفیق اور محنتی آفیسر بھی ہیں۔ڈاکٹر عابد خان نے مذہبی، کھیلوں سمیت اہم ایونٹس کو کامیاب بنانے میں بہترین خدمات سرانجام دیں۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد خان نے وائرلیس پیغام کے ذریعے لاہور پولیس کے تمام جوانوں کا اہم ایونٹس کاپرُ امن انعقاد یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ 

مزید :

علاقائی -