آئی جی کا پولیس زیرحراست ملزم کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس  

  آئی جی کا پولیس زیرحراست ملزم کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس  

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے بہاولپور کے تھانہ کینٹ میں مبینہ طور پر پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی  آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولپور کو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کرنے کا حکم دیا  آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او بہاولپور نے متعلقہ ایس ایچ اور اور تفتیشی افسر کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کر دیا۔ہے اور انکوائری کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ 

مزید :

علاقائی -