سٹی ٹریفک پولیس افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  سٹی ٹریفک پولیس افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ریٹائرڈ افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب پو لیس لا ئن منا واں میں منعقد ہو ئی اس تقر یب میں  سی ٹی او لاہور منتظر مہدی، ایس پی صدر آصف صدیق،  ایس پی شہزاد خان، ڈی ایس پی اشفاق احمد، ڈی ایس پی مبشر،ڈی ایس پی منیر ہاشمی  سمیت دیگر ز اہلکا روں کی شرکت۔سٹی ٹریفک پولیس کے ایک ڈی ایس پی،  3 انسپکٹرز اور  3 کانسٹیبلز ریٹائرڈ ہوگئے سی ٹی او لاہور نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کو اعزازی شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے دیئے ایس پی صدر آصف صدیق نے ریٹائرڈ کانسٹیبلز کو پھول دئیے۔منتظر مہدی نے ریٹائرمنٹ پر تمام افسران و اہلکاروں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔افسران نے ڈی ایس پی عبدالغنی،  انسپکٹر شفقت گوندل سمیت تمام اہلکاروں کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔سی ٹی او لا ہو ر منتظر مہد ی نے اس مو قع پر کہا کہ محکمہ پولیس سے آپ کا رشتہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے قائم رہے گا،فرض سناش،  محنتی اور ایماندار افسران ہمارا اثاثہ رہیں گیں۔ ریٹا ئر ڈ افسر ان نے کہا کہ بھرپور رہنمائی اور عزت افزائی کیلئے شکر گذار ہوں، محکمہ سے باعزت رخصتی سب سے بڑا انعام ہے۔

مزید :

علاقائی -