شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کا انتقال پُرملال

شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کا انتقال پُرملال

  

حکومت پاکستان نے عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات  پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، ان تین دنوں میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ صدر،وزیر اعظم اور تمام سیاسی قائدین نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے،متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دیرینہ خوشگوار تعلقات  رہے ہیں اور اس کے لیے مرحوم کی خدمات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان کے شہری بھی ان کی اپنے ملک میں  ان کی سماجی خدمات کے معترف ہیں، اللہ اُن کو اپنے جوارِ رحمت میں مقام عطا فرمائے۔

مزید :

رائے -اداریہ -