نوجوانوں کا جذبہ اور آئی ٹی میں مہارت پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیگی: صدر مملکت 

نوجوانوں کا جذبہ اور آئی ٹی میں مہارت پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیگی: صدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی تیز رفتار ترقی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبہ کو ترجیح دے کر پاکستان کم وقت میں ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے، آئی ٹی کے شعبہ کا ملکی معیشت کی ترقی اورلوگوں کو روزگار کی فراہمی میں نمایاں کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں فاطمہ جناح پارک میں ”فیوچر فری لانس فیسٹ 2022“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام جے ایس بینک نے پاکستان فری لانس ایسوسی ایشن اور دیگر اداروں کے اشتراک سے کیا تھا۔ تقریب میں سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے چیئرمین عامر ہاشمی اور جے ایس بینک کے عمران حلیم شیخ سمیت مختلف اداروں کے سی ای اوز اور آئی ٹی کے ماہرین نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کا جذبہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائے گا، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں ترقی سے پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کو تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے،نوجوانوں کی فنی تربیت کیلئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے،چھہ ماہ کے دوران 22 لاکھ افراد کو ڈیجیٹل سکلز کی تربیت دی گئی، چین نے آئی ٹی اور دیگر متعلقہ شعبوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کو تربیت دے کر ہنر مند بنایا،مارکیٹ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے کہا ہے کہ ڈگری کا دورانیہ کم کیا جائے، فری لانسر گھر بیٹھ کر مارکیٹ سے منسلک ہورہے ہیں، مصنوعی ذہانت کی ہر شعبہ میں گنجائش موجود ہے۔آئی ٹی کا شعبہ خواتین کو گھر میں رہتے ہوئے بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ قبل ازیں صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز تقسیم کئے۔
صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -