شمالی وزیرستان،دکان پرفائرنگ سے بچے سمیت 4افراد جاں بحق، ایک زخمی 

شمالی وزیرستان،دکان پرفائرنگ سے بچے سمیت 4افراد جاں بحق، ایک زخمی 

  

میران شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کمسن بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے  میران شاہ ڈانڈے درپہ خیل میں پیش آیا جہاں  دکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ  ایک شخص زخمی ہے۔واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو میران شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -