کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس  پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے

کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس  پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے

  

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ حکومت وقت کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی کئی دنوں سے سیالکوٹ کی مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج تھی کہ چرچ کے گراؤنڈ میں جلسہ ان کی عبادت گاہ کی توہین ہو گی لہذا حکومت کسی کو بھی ہماری مذہبی جگہ پر جلسہ کی اجازت نہ دے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جلسہ جلوس کرنا پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت کا حق ہے مگر یہ جلسہ کسی کے مذہبی مقام پر کرنا کسی جماعت کا بھی حق نہیں ہے حکومت کسی کے بھی مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دے گی لہذا پی ٹی آئی والوں کو چاہیے کہ وہ اپنی بے مقصد کی سیاست اور بلاوجہ کے جلسے جلوس بنی گالا جا کر کریں اور اپنی انتشار کی سیاست کو ختم کردیں وگرنہ قوم آپکو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔

طلال چودھری 

مزید :

صفحہ آخر -