شہرقائد میں 11 سالہ بچی کیساتھ گینگ ریپ کے 3 مجرموں کو عمر قیدکی سزا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 11سال کی بچی کیساتھ گینگ ریپ کیس کا فیصلہ سنادیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تین مجرموں کو عمر قیدکی سزا سنادی۔عدالت نے تینوں مجرموں پر 2،2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائدکیا ہے۔فیصلے میں عدالت نے کہامجرموں کے گھناؤنے عمل سے معاشرے میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔سرکاری وکیل کے مطابق مجرموں نے دسمبر 2020 میں بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ مجرموں کے وکیل کا مؤقف تھا اس کے موکلین پر لگائے گئے الزاما ت غلط اور بے بنیاد ہیں۔ پولیس کے مطابق مجرموں نے سید ولیج سکیم 33میں بچی کو 13 دسمبر 2020 میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا، ملزمان کیخلاف ملیر کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
گینگ ریپ سزاء