کابینہ ڈویژن نے حنیف عباسی کی تقرری  پر نظرثانی کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی

کابینہ ڈویژن نے حنیف عباسی کی تقرری  پر نظرثانی کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی

  

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کابینہ ڈویژن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی کی تعیناتی پر عدالتی احکامات کی روشنی میں نظرثانی کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی کابینہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری خرم غزنوی نے عدالتی نوٹس پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں عبوری رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو وزارت قانون و انصاف کے ذریعے سمری بھجوا دی جس میں انہیں حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کے معاملے پر عدالتی احکامات کی روشنی میں نظرثانی کرنے کا کہا گیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ عبوری رپورٹ ہے، پٹیشن پر شق وار جواب اور حتمی رپورٹ وزیراعظم کے حکم کے بعد جمع کرا دی جائے گی کیس کی آئندہ سماعت 17 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

سمری بھجوادی

مزید :

صفحہ آخر -