کسی کے دباؤ میں ہیں نہ ہی  ڈالا جا سکتا ہے،نیب

کسی کے دباؤ میں ہیں نہ ہی  ڈالا جا سکتا ہے،نیب

  

  اسلام آباد (آئی این پی)قومی احتساب بیورو)نیب(نے بعض اخبارات میں 14 مئی 2022 کو نیب کے حوالہ سے شائع خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب انسداد بدعنوانی کا ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، نیب کی موجودہ قیادت کے گذشتہ 4 سال سے زائد عرصہ کے دوران نیب نہ ہی کسی کے دباؤ میں تھا نہ کسی کے دباؤ میں ہے اور نہ ہی کسی دباؤ میں لایا جا سکتا ہے۔ ہفتہ کو نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیب ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر سختی سے یقین رکھتا ہے جس کا واضح ثبوت نیب کی موجودہ قیادت کے دور میں معزز احتساب عدالتوں کی طرف سے نیب کی موثر اور بھرپور پیروی کی بدولت نیب ریفرنسز میں 1405 ملزمان کو سزائیں سنانا اور جرمانے عائد کرنا ہے خصوصاً عدالتی تاریخ میں مضاربہ کیس میں معزز احتساب عدالت کی طرف سے ملزمان کو 10 ارب روپے ایک کیس میں جرمانہ عائد کرنا ہے جو کہ نیب کی تاریخ میں پہلے کسی کیس میں اتنا بھاری جرمانہ ملزمان پر عائد نہیں ہوا۔

 نیب

مزید :

صفحہ آخر -