وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کیپٹن (ر) سردار اعجاز خان جعفر سبکدوش 

   وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کیپٹن (ر) سردار اعجاز خان جعفر سبکدوش 

  

لاہور (میاں اشفاق انجم سے) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کیپٹن (ر) سردار اعجاز خان جعفر وزارت میں مدت ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش ہو گئے۔ 15مئی1962ء کو سردار باز محمد خان جعفر کے ہاں پیدا ہونیوالے سردار اعجاز خان جعفر نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ،گریجو یشن ملٹری اکیڈمی کاکول سے اور ایم بی اے اقراء یونیورسٹی سے 2010ء میں مکمل کیا۔18نومبر1989ء کو ڈی ایم جی گروپ کا حصہ بنے،27 سال بیورو کریسی کا اہم کردار رہے۔ وہ انگلش، پشتو، اردو، پنجابی، سرائیکی، بلوچی،سندھی زبانوں پر عبور رکھنے والی باوقار شخصیت ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے قریبی عزیز جعفر خاندان کے چشم چراغ 1991ء سے 18مارچ 1992ء تک اسسٹنٹ کمشنر رہے۔جام پور میں بھی اسسٹنٹ کمشنر کے فرائض انجام دیتے رہے، ریونیو ایڈمنسٹریشن میں اہم کردارادا کیا۔ 22اکتوبر1995ء سے31جنوری1998ء تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری ادا کرتے رہے پھر ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے کئی سال ذمہ داری ادا کی۔2021ء سے2022ء مئی تک ڈیرہ بگٹی میں ڈپٹی کمشنر بھی بلوچستان حکومت میں 2010ء میں سیکرٹری ہیلتھ رہے،سیکرٹری ویلفیئر رہے۔ 2015ء میں جنرل منیجر نیشنل ہائی وے رہے۔ایڈیشنل سیکرٹری اوورسیز رہے۔ پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری رہے۔ گزشتہ دو سال سے وفاقی سیکر ٹری مذہبی امور کی حیثیت سے کارہائے نمایاں انجام دینے کے بعد15مئی کو ریٹائر ہو گئے۔وزارت مذہبی امور میں ان کے اعزاز میں پرتکلف اور شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ذمہ داران نے ان کی تاریخ ساز خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

سردارجعفر 

مزید :

صفحہ آخر -