عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر ”بچہ حکمران“ گھبرا گیا،پرویزالٰہی
لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کی جعلی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کا سیالکوٹ میں جلسہ روکے جانے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان ڈار اور پی ٹی آئی سیالکوٹ کو حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جنہوں نے بغیر خرچے کے جلسے کی تشہیر اور اس میں جوش پیدا کرنے کا مشکل کام کیا، جو کام اکیلا عثمان ڈار کر رہا تھا وہ ن لیگ اور حمزہ شہباز نے اپنے ذمے لے لیا ہے۔ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکے جانے سے ایک بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ عمران خان کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر ’بچہ حکمران‘ گھبرا گیا ہے، ن لیگ سب سے اعلیٰ کام جمہوریت کی خدمت کا دعویٰ تو کرتی ہے لیکن کبھی اس کو پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور جلسہ کرنا پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کا بنیادی حق ہے۔
پرویزالٰہی