عمران خان کو اقتدار کے نشے میں ملکی تباہی کا حساب دینا ہوگا،نیئر بخاری

 عمران خان کو اقتدار کے نشے میں ملکی تباہی کا حساب دینا ہوگا،نیئر بخاری

  

اسلام آباد (آئی این پی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان پر نالائق ترین وزیراعظم کا بدنما داغ ہمیشہ کیلئے سج گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اداروں کے دفاتر میں روزانہ ملاقاتیں کرنے والا وزیراعظم زبان درازی پر اتر آیا ہے، عمران خان بتائے ون پیج اقتدار کا  ڈھول پیٹنا سچ تھا یا نکلالے جانے کے بعد بیانیہ جھوٹ ہے۔نیر بخاری نے کہا کہ اداروں کیلئے آئین میں کردار واضح ہے، عمران خان نے ماورائے آئین اقدامات کی کوششیں کیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو خلفشار انتشار سے بچانے کیلئے عمرانی حکومت سے نجات کیلئے آئینی تبدیلی پر سمجھ داری کا مظاہرہ کیا۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اقتدار و اختیار کے نشے میں ملکی معاشی و اقتصادی تباہی کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان یقین رکھیں ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں سے انصاف کیساتھ حساب لیا جائے گا، عوام الناس کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کا سرپرست وزیراعظم اصل احتساب شروع ہونے سے قبل ہی گھبرا گیا ہے۔

نیئر بخاری

مزید :

صفحہ آخر -