ماما کے ہاتھ کی بریانی بہت  پسند ہے، عائشہ جنید صفدر

ماما کے ہاتھ کی بریانی بہت  پسند ہے، عائشہ جنید صفدر

  

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بہوعائشہ جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر سوالوں کے جوابات دیئے ہیں۔ عائشہ صفدر کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ چلو لمبے عرصے کے بعد بات کرتے ہیں، عائشہ صفدر کا یہ لکھنا ہی تھا کہ ان کے فالوورز نے تجسس سے بھرے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔فالوورز کی جانب سے ان کی نجی، شادی کے بعد کی زندگی اور سسرالیوں سے متعلق متعدد سوالات کیے گئے۔عائشہ جنید صفدر سے ان کے ایک فالوور کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کی تعلیم کتنی ہے، جس کے جواب میں عائشہ نے بتایا کہ وہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت بیرون ملک نہیں بلکہ پاکستان ہی میں موجود ہیں۔عائشہ جنید صفدر سے پوچھا گیا کہ انہیں اپنی ساس کے ہاتھ کا بنا ہوا کون ساپکوان پسند ہے؟۔اس سوال کے جواب میں عائشہ کا کہنا تھا کہ انہیں ماما کے ہاتھ کی بریانی بہت پسند ہے۔

عائشہ جنید صفدر

مزید :

صفحہ آخر -