بھارت نے گندم کی برآمدات  پر پابندی عائد کردی، وزارت  تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

  بھارت نے گندم کی برآمدات  پر پابندی عائد کردی، وزارت  تجارت نے نوٹیفکیشن ...

  

 دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں گندم کی برآمدات پر پابندی عائد کردی گئی۔بھارت میں گندم کی برآمدات پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھارتی وزارت تجارت نے جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے جس سے بھارت اور پڑوسی ممالک کے غذائی تحفظ کو خطرہ لاحق ہے۔خبرایجنسی کے مطابق بھارت میں گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ایک ٹن گندم کی قیمت 25 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔بھارت میں موجود تجارتی ڈیلرز کا کہناہے کہ بھارت میں قبل ازوقت شدیدگرمی گندم کی فصل کیلئے نقصان دہ ہے اور شدید گرمی کے سبب رواں سیزن میں گندم کی فصل کا حجم 100 ملین ٹن یا اس سیبھی کم ہوسکتاہے۔

گندم 

مزید :

صفحہ آخر -