سعودی تعلیمات کا انتظار جاری، سرکاری حج سکیم کا پیکیج فائنل نہ ہوسکا، قرعہ اندازی آج 

سعودی تعلیمات کا انتظار جاری، سرکاری حج سکیم کا پیکیج فائنل نہ ہوسکا، قرعہ ...

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم کا پیکیج فائنل نہ ہو سکا،وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی بغیر پیکیج طے کیے آج تین بجے کرنے کا اعلان کر دیا۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے تیاریاں مکمل کر لیں، حج پیکیج کیلئے سعودی تعلیمات کا انتظار جاری۔ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور مکہ میں ہیں،آج پاکستان نہیں پہنچ پائیں گے، قرعہ انداز ی کون کرے گا فیصلہ نہ ہو سکا۔وزارت مذہبی امور نے بغیر پیکیج 3بجے کانفرنس ہال میں قرعہ اندازی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ کامیاب ہونیوالوں کو پیکیج کا بعد میں بتایا جائیگا تاکہ وہ پیکیج کی رقم بنکوں میں جمع کرا سکیں۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے کہا وقت کم ہونے کی وجہ سے قرعہ اندازی آگے نہیں کی گئی۔ یاد رہے امسال صر ف 40فیصد سرکاری حج سکیم کا کوٹہ ہے اور 60فیصد پرائیویٹ سکیم کو دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -