وزارت مذہبی امور کا نیا کوٹہ آنے پر103کمپنیوں کو کوٹہ دینے کا عندیہ 

 وزارت مذہبی امور کا نیا کوٹہ آنے پر103کمپنیوں کو کوٹہ دینے کا عندیہ 

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) 2019ء میں حج کوٹہ حاصل کرنیوالوں کی سنی گئی، ذرائع نے نیا کوٹہ آنے کی صورت میں سب سے پہلے 103کمپنیوں کو کوٹہ ملنے کی تصدیق کر دی۔ یاد رہے عدالت کے حکم پر 103کمپنیوں کو ایک سال کیلئے کوٹہ دیتے ہوئے اضافے کو کوٹے سے مشروط کر دیا گیا تھا۔ وزارت کیخلاف103 کمپنیوں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ معلوم ہوا ہے وزارت کے ذرائع نے نیا کوٹہ آنے پر103کمپنیوں کو کوٹہ دینے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے ہم نے کبھی مخالفت نہیں کی، کوٹہ ہو گا تو ملے گا ابھی تو پاکستان کو کوٹہ دو لاکھ کی بجائے81132 ملا ہے۔

کوٹہ عندیہ

مزید :

صفحہ آخر -