حج کیلئے65 سال عمر کی شرط، ہزاروں مرد و خواتین سعادت حج سے محروم

 حج کیلئے65 سال عمر کی شرط، ہزاروں مرد و خواتین سعادت حج سے محروم

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج2022ء عازمین حج کیلئے65 سال عمر کی شرط کے باعث ہزاروں مرد و خواتین سعادت حج بیت اللہ سے محروم رہ جائیں گے۔ سعودی حکومت نے امسال بچوں کے حوالے سے بھی پالیسی جاری نہیں کی، پاکستان سے امسال 81132 عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے۔گزشتہ برسوں میں پاکستان سے سرکاری حج سکیم میں جانیوالے80فیصد عازمین حج کی عمر65سال سے اوپر بتائی گئی ہے۔سعودی حکومت کی طرف سے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد65سال مقرر کرنے سے پاکستان سے سرکاری سکیم میں بالعموم اور پرائیویٹ سکیم میں جانیوالے بالخصوص ہزاروں افراد حج سے محروم ہو گئے ہیں،ملک بھر سے وزیراعظم شہباز شریف کو درخواست کی گئی کہ سعودی حکام سے65سال کی عمر کی شرط ختم کرنے کے حوالے سے بات کی جائے،تاہم وزیراعظم کی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔

سعادت حج محروم

مزید :

صفحہ آخر -