تحویل مقدمہ میں بچی 16 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے6 سالہ بچے کی تحویل کے مقدمہ میں سال کی بچی کو 16 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا جسٹس شہباز رضوی نے معین احمد ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی ڈاکٹر حنا امجد نے اپنی بچی کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کی بیٹی کو اس کا سابق شوہر زبردستی چھین کر لے گیا بچی کو بازیاب کرا کے درخواست ماں کی تحویل میں دیا جائے،جسٹس شہباز رضوی نے قرار دیا کہ اگر چھ برس کے بچے کو بازیاب نہ کیا گیا تو آئی جی پنجاب کو طلب کیا جائے، ایس پی عمارہ شیرازی نے بچی کو 16 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
بازیابی