لاہور ہائیکورٹ، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو دوبارہ نوٹس جاری 

لاہور ہائیکورٹ، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو دوبارہ نوٹس جاری 

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے تحریک انصاف کی حمزہ شہباز کی حلف برداری کے فیصلے کیخلاف اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کردیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بنچ نے تحریک انصاف کی اپیل پر دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا اپیل میں حمزہ شہباز کے حلف کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا فل بنچ نے قرار دیا کہ اپیل کی سماعت کے موقع پر حمزہ شہباز کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا. انصاف کے تقاضوں کیلئے حمزہ شریف کو دوبارہ نوٹس جاری کیے گئے اور یہ آخری موقع ہے. فیصلہ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے وکیل کو اپیل اور بیان حلفی میں ضروری ترمیم کرنے کی اجازت مانگی. فیصلہ میں یہ بھی نشان دہی کی گئی کہاایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو تحریری جواب دینے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو اٹارنی جنرل سے ہدایات کیلئے مہلت دے دی گئی. اپیل پر مزید کارروائی 17 مئی کو ہوگی۔ 

تحریری فیصلہ 

مزید :

صفحہ آخر -