اللہ نے عمران خان کو ایکسپوز کردیا،وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں:مصطفیٰ کمال

اللہ نے عمران خان کو ایکسپوز کردیا،وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں:مصطفیٰ کمال

  

         کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اللہ عہدے دیکر بھی ظرف آزماتا ہے، اللہ نے عمران خان کو ایکسپوز کردیا، وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی کا مسئلہ ا سنگین ہوگیا ہے۔ ہماری لائنوں سے پانی چوری کرکے ہمیں ہی بیچا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب پسا ہوا ہے۔ پی ایس پی نے ایک آواز اٹھائی ہے کہ کراچی دھوکہ نہیں کھائے گا۔ پی ایس پی نے بھائیوں کو بھائیوں سے لڑانے کا کام ختم کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود صحت، تعلیم اور پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے۔  کراچی کا جو حق ہے وہ نہیں دیا جارہا، وارداتوں میں اصافہ ہوگیا ہے۔پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ کراچی بیمار شہر ہے، جس کا علاج ہونا چاہیے۔ ہمارے بعد اس شہر کا کوئی صحیح ڈاکٹر نہیں آیا۔ کراچی شہر کا علاج صرف پی ایس پی کر سکتی ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ 4 سال میں عمران خان کے پاس بتانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ فرح گوگی کا دفاع کر رہے ہیں۔ اللہ تعالی عہدے دیکر بھی ظرف آزماتا ہے۔ اللہ تعالی نے عمران خان کو ایکسپوز کردیا ہے۔ اب ان کو توشہ خانہ، فرح گوگی کا جواب دینا پڑے گا۔ ملک میں مہنگائی اور ڈالر کہاں تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ حکومت کی کوئی کارکردگی نظر نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کے اندر کی چیزیں باہر آگئیں ہیں۔ میں غلاظت نہیں کہوں گا۔ حکومت جانے کے بعد ان کی نئی کوالٹی سامنے آئی ہے کہ وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ جمعہ کو پی ایس پی ایک جلسہ کر رہی ہے۔ یہ جلسہ صرف خواتین کا ہے۔ ہم بڑا جلسہ کرکے دکھائیں گے۔ کراچی اب دھوکا نہیں کھائے گا۔ اگر پی ایس پی کے پاس مینڈیٹ آیا تو ہم وزارتیں مانگ کر ووٹ نہیں دیں گے۔ لوگ اپنی گلیوں کے حکمران ہوں گے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہم بازاری پارٹی والوں کی طرح وزارتیں نہیں مانگیں گے۔ زرداری صاحب سے صوبہ لینے کا وعدہ ہوگیا کیا؟ انہیں پیپلز پارٹی سے لات پڑے گی تو یہ پھر صوبے کا نعرہ لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور انوکھا جلسہ ہوگا۔ پنڈال کے اندر صرف خواتین ہوں گی۔ الیکشن ہارنے سے اللہ تعالی نے ہم پر بہت مہربانی کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -