خیبر‘ صحافیوں کی امیر مقام سے صحافی کی گرفتاری کیخلاف ملاقات

  خیبر‘ صحافیوں کی امیر مقام سے صحافی کی گرفتاری کیخلاف ملاقات

  

خیبر (بیورورپورٹ)ضلع خیبر کے صحافیوں کا وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی انجنئیر امیرمقام کے کیساتھ باڑہ سے تعلق رکھنے والے صحافی خادم آفریدی کے گرفتاری پر تفصیلی ملاقات کی   ملاقات سابق فاٹا صدر فقیر محمد آفریدی کے کہنے پر باڑہ صدر ملک عابد فیض اور جنرل سیکرٹری احسان اللہ کے موجودگی میں کیا گیا۔  وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی نے ضلع خیبر کے صحافی برادری کو یقین دہانی کرائی اور موقع پر سی ٹی ڈی کے اعلی حکام سے رابطہ کیا گیا جبکہ آئی جی پی خیبرپختونخواہ معظم جا انصاری کے ساتھ بھی رابطہ کیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کیا  کہ قبائلی صحافیوں کی بہت سے قربانیاں ہے اس کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہئے ملاقات میں ضلع خیبر تحصیل باڑہ،لنڈی کوتل اور جمردو پریس کلب کے صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس کی وردی میں ملبوس نامعلوم افراد نے باڑہ صحافی خادم جو باڑہ سے اٹھا کر لے جایا گیا تھا بعد ازاں صحافیوں کی احتجاج اور سوشل میڈیا پر خبریں شائع ہونے کے بعد پشاور سی ٹی ڈی نے پریس ریلیز جاری کی جس میں صحافی خادم آفریدی کو اٹھانے کی تصدیق کی لیکن تاحال صحافی کو رہا نہیں کیا گیا جس پر قبائلی اور پشاور صحافیوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بے گناہ صحافی کو فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور سی ٹی ڈی حکام سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -