گومل یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کی چیئرپرسن ڈاکٹر روبینہ روشن ریٹائر

  گومل یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کی چیئرپرسن ڈاکٹر روبینہ روشن ریٹائر

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)گومل یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کی چیئرپرسن ڈاکٹر روبینہ روشن اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی جانب سے ڈاکٹر روبینہ روشن کی ادارے کیلئے خدمات کے پیش نظر اپنے دفتر میں خصوصی چائے کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ڈاکٹر روبینہ روشن کی شعبہ صحافت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہو وہ شاید ہی صدیوں میں پورا ہو۔انہوں نے مزید کہاکہ گومل یونیورسٹی کی ترقی اور خوشحالی میں ڈاکٹر روبینہ روشن جیسے قابل، محنتی اورفرض شناس ملازمین کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور گومل یونیورسٹی مستقبل میں بھی ان کی خدمات حاصل کر تی رہے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرپرسن شعبہ صحافت ڈاکٹر روبینہ روشن نے کہا کہ گومل یونیورسٹی اور خصوصاوائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے جو عزت دی اس میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں اور گومل یونیورسٹی میرا اپنا ادارہ ہے اور جب کبھی گومل یونیورسٹی کو میری ضرورت پڑی تو اپنے ادارے کی ترقی و خوشحالی کیلئے میری خدمات ہمیشہ حاضر ہونگے۔ کیونکہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس ادارے کی وجہ سے ہوں۔ آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر افتخاراحمد نے ریٹائر ہونیوالی صحافت کی چیئرپرسن ڈاکٹر روبینہ روشن کو انکی بہترین خدمات کے پیش نظر گومل یونیورسٹی کی اعزازی شیلڈ بھی دی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -