اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملعون گیرٹ ولڈر کے ٹویٹس کیخلاف حکومت کو مؤثر اقدامات کا حکم
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملعون گیرٹ ولڈر کے توہین آمیز ٹویٹس کیخلاف حکومت کو مؤثر اقدامات کی ہدایت کردی اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملعون گیرٹ ویلڈر کے توہین آمیز ٹویٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا یہ فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریک تحفظ ناموس رسالت ؐ کی درخواست جاری کیا جو کہ چار صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصلے میں عدالت نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے تحفظ کے لیے پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہائیکورٹ نے کہا کہ وزارت آئی ٹی مناسب کارروائی کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے معاملہ رکھ سکتی ہے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف حکومت عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرے عدالت نے فیصلے میں پٹیشن کو Representation بنا کر چیئرمین پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو بھیجنے کا حکم دیا اور کہا کہ پٹیشنر نے مفاد عامہ کا معاملہ اٹھایا ہے ملعون گیرٹ ویلڈر لگاتار توہین آمیز ٹویٹس کر رہا ہے عدالت نے کہا کہ پٹیشنر نے ڈچ سیاست دان گیرٹ ولڈرز کی مسلسل توہین آمیز ٹویٹس کی جانب توجہ دلائی، پٹیشنر نے ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کی استدعا کی ہے عدالت سے استدعا کی گئی گیرٹ ولڈرز کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا حکم دیا جائے، پٹیشنر نے عدالت کو بتایا کہ یورپ ہمیشہ مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کیلئے مذہب کا استعمال کرتا ہے عدالت نے کہا کہ پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس حوالے سے مناسب اقدامات اٹھانے چاہئیں جبکہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کو یہ عدالت پہلے بھی ہدایات دے چکی پی ٹی اے کی بطور ریگولیٹر از خود بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے حساس معاملات کو دیکھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ