جمہوری عمل کے تحت ملک میں تبدیلی لائی گئی ہے‘ سینیٹر روبینہ خالد

  جمہوری عمل کے تحت ملک میں تبدیلی لائی گئی ہے‘ سینیٹر روبینہ خالد

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین خیبر پختونخوا کی صدر سنیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کے تحت ملک میں تبدیلی لائی گئی ہے، تحریک انصاف سازش کا چورن بیچ رہی ہیں،پی ٹی ائی کی حکومت بیساکھیوں پر کھڑی تھی تحریک انصاف کی حکومت سے ساری اتحادی ناراض تھے،اتحادیوں کیساتھ چلنے کیلئے آصف علی زرداری جیسا دل چاہئے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر سنیٹر روبینہ خالد، سنیئر  نائب صدر نیلوفر بابر، جی ایس شازیہ طہماس،انفارمیشن سیکرٹری مہر سلطانہ،نائب صدراشبر جدون، دینا ناز اور صائمہ عمر کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر سنیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے کھوکھلے نعروں سے کان پک گئے ہیں،اعلی عدلیہ بھی ملکی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے،اگر عدالت نوٹس نہ لیتی تو پی ٹی آئی آئین شکنی کے ریکارڈ توڑ دیتی  انہوں نے کہا کہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے  پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سنیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مخالفین سے جیل بھر دئے تھے،فریال تالپور کو بھی رات کے 12 بجے سے ہسپتال سے گرفتار کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات چاہتی ہے مگر اتنی جلدی کیوں؟پی ٹی آئی موجود حکومت کو کام کرنے دے  انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سے  ادارے مفلوج ہو چکے ہیں  انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بات چیت پر یقین رکھتی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی مذہب کارڈ کے خلاف ہے،مخالفین کو زیر کرنے کی بھی ایک حد تک ہوتی ہے  سنیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں برداشت کی سیاست رہی ہے،عمران نیازی کے ایٹم بم گرانے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔  انکا کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں، سیالکوٹ میں مسیحی برادری نے 9 اپریل کو خط لکھا تھا کہ مسیحی برادری کی جگہ کو سیاسی اجتماعات کے لیے استعمال مت کرے پی ٹی آئی نے سیاست میں عدم برداشت کو فروغ دیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -