ڈیرہ‘ ٹریفک حادثہ میں نعت خواں شاہد حمید میاں خیل کا بھتیجا طارق سلیم جاں بحق

  ڈیرہ‘ ٹریفک حادثہ میں نعت خواں شاہد حمید میاں خیل کا بھتیجا طارق سلیم جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)سی پیک موٹر وے پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں معروف سماجی شخصیت و نعت خواں شاہد حمید میانخیل کا بھتیجا 35سالہ طارق سلیم بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔ طارق سلیم ولد محمد سلیم میانخیل سکنہ حال بستی ترین آباد نزد ڈگری کالج نمبر1ڈیرہ گزشتہ روز موٹر کار آلٹو AEM724 پر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے ہمراہ لاہور سے براستہ راوالپنڈی موٹر وے سی پیک روٹ سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہا تھا کہ میانوالی کے قریب سواں پل کے مقام پر انکی موٹر کار آگے جانیوالے ٹرالر سے ٹکرا گئی تھی حادثے میں 3افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے تھے۔مرحوم طارق سلیم میانخیل کے والد سلیم میانخیل بھی معروف نعت خوں ہیں۔