ڈیرہ‘ یونائیٹڈ ٹاؤن میں چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا

  ڈیرہ‘ یونائیٹڈ ٹاؤن میں چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا

  

 ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)تھانہ صدر کی حدود یونائیٹیڈ ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات،3مسلح ڈکیت اہلخانہ کو یرغمال بنا کر4لاکھ40ہزار روپے کی نقدی، جائیداد کے کاغذات اور موبائل فون چھین کر لے گئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود یونائیٹیڈ ٹاؤن میں مرجان بیگم زوجہ سید نواز محسودکے گھر میں مسلح3افراد نے گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر4لاکھ40ہزار روپے نقد، جائیداد کے کاغذات اور مرجان بیگم سے ایک موبائل فون چھین کر لے گئے۔ تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ 3نامعلوم ملزمان کیخلاف 382-452ppcکے تحت درج کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -