بجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف ٹاسک فورس کا آپریشن

  بجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف ٹاسک فورس کا آپریشن

  

      پشاور (سٹا ف رپورٹر) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف  اسلم خان گنڈہ پورچیف انجینئر آپریشن اور شکیل خان ایس ای پشاور کی ہدایت پر خالدخان ایس ڈی او ٹاون 2 سب ڈویژن نے اپنے سٹاف اور پولیس کے ہمرہ سبحان آبادتہکال بالا میں کنڈہ مافیا اور نادہندہ گان کے خلاف مڈ نائٹ گرینڈ آپریشن کیا,45 عد د ڈائریکٹ کنڈے کاٹ دیئے گئے. ڈائریکٹ کنڈوں کی مد میں ABC کینلز بھی کاٹ دی گئی,ڈائریکٹ کنڈوں کی مد میں بجلی چوروں کے خلاف 14 عدد مراسلہ تہکال پولیس اسٹیشن بجھوا دی گئی. خالد خان ایس ڈی او نے کہا کہ شکیل خان ایس ای اپریشن پشاور کے احکامات کے مطابق پسکو اپنے صارفین کو بلا تعطل سیلائی اور ہر ممکن خدمات فراہم کر رہی ہے.بجلی کی بلاتعطل سیلائی کے لئے نادہندہ گان خلاف اپریشن جاری رہیگا اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی.   کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -