ختم نبوتؐ پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو گی‘ سینیٹر مولانا عطاء الرحمان 

  ختم نبوتؐ پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو گی‘ سینیٹر مولانا عطاء الرحمان 

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولاناعطا الرحمان نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام کامقصد خدا کی زمین پر خدا کانظام اور شعائر اسلام کا تحفظ ہے عمرانی فتنہ نے سیاست کے نام پر مذہب اور دین کو بدنام کیا اور دین کے گریبان میں ہاتھ ڈال کر مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کیا 21مئی کو پشاور میں منعقد ہونے والی تقدس حرمین کانفرنس میں لاکھوں فرزندان اسلام شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ہاتھیان میں سابق ناظم ضیا اللہ خان خٹک کی رہائشگاہ پر منعقدہ اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا اجلاس سے سیف اللہ خٹک نے بھی خطاب کیا اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطا الحق درویش،سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم،چیرمین تحصیل تخت بھائی حافظ محمد سعید،مولانا قیصر الدین،ویلج چیر مین مولانا انور خان، اصغر خان،میڈیا ایکٹیویسٹ بلال خان مہمند،مولانا عبد الواحد اور امدادعلی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی جائیگی اور کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی 20سال سے این جی اوز کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کیا گیا آج نوجوان طبقہ عمرانی فتنے کا شکار ہے جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوا اور نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہوا انہوں نے کہا کہ عمرانی فتنے کی وجہ سیحرمین شریفین کے تقدس کو پامال کیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ طاعونی قوتوں کی کوشش ہے کہ پختونوں کو بے راہ کیا جائے لیکن پختون مذہب پسند اور اسلام پسند قوم ہے انہوں نے ہمیشہ علما کرام کا ساتھ دیاہے اور 21 مئی کو پشاور میں منعقد ہونے والی تقدس حرمین شریفین کانفرنس میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے جس سے طاعونی قوتوں کے اوسان خطا ہوں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -