صدر میں بم دھماکے کے دوران 15سالہ لڑکی کے اغوا کا انکشاف

  صدر میں بم دھماکے کے دوران 15سالہ لڑکی کے اغوا کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ دنوں صدر میں ہونے والے بم دھماکے کے نیتجے میں مچنے والی بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف سامنے آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق 15 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ پریڈی پولیس نے درج کر لیا ہے۔اغوا ہونے والی لڑکی کے بھائی کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتانا ہے کہ میری اہلیہ، بہن اور والدہ پنجاب کالونی سے خریداری کرنے صدر آئے تھے، خریداری کر کے واپس آ رہے تھے کہ دھماکا ہوا اور بھگدڑ مچ گئی۔لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بھگدڑ مچی تو والدہ رش میں گر کر بیہوش ہوگئیں تھیں، پندرہ بیس منٹ بعد والدہ کو ہوش آیا تو بہن سویرا غائب تھی۔ پولیس کے مطابق سویرا کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔