تحریک انصاف کے کامیاب جلسے سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں 

  تحریک انصاف کے کامیاب جلسے سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں 

  

مردان(بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور رکن صوبائی ظاہر شاہ طورو نے کامیاب جلسے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مبارک باددیتے ہوئے مردان کے عوام اور میڈیا کا شکریہ اداکیاہے اورکہاہے کہ تحریک انصاف کے کامیاب جلسے سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں یہاں جاری کردہ ایک بیان میں ظاہر شاہ طورو نے کہاکہ مردان کے عوام نے ثابت کردیاہے کہ وہ خان صاحب کے ساتھ ہیں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ جلسے میں ہدف سے زیادہ لوگوں کی شرکت اس بات کی غمازی کرتاہے کہ یہاں کے غیور پختون عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ظاہر شاہ طورو نے کہاکہ شدید گرمی کے باوجود لاکھوں لوگ جلسے میں شریک ہوئے اورمردان کی تاریخ کے تمام سابقہ جلسوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ علمائے کرام، نوجوانوں، آئی ایس ایف،تاجروں،ڈاکٹروں،وکلاء،کسانوں، اور خواتین سمیت میڈیا اورانتظامی کمیٹیوں کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ ان کے تعاون سے ایک کامیاب جلسے کا خواب شرمندہ تعبیر ہواہے ظاہر شاہ طورو نے پارٹی کارکنوں کے ولولے اورجوش وجذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے جنون نے جلسے کارنگ دوبالا کردیا انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں کامیابی پی ٹی آئی کی ہوگی دوتہائی اکثریت حاصل کرکے عوام کی تقدیر بدل دیں گے انہوں نے مزیدکہاکہ عمران خان عوام کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں پاکستان عوام امریکی غلامی سے نجات چاہتے ہیں آزاد خارجہ پالیسی ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سسبڈی واپس لے رہی ہے جس سے غریب عوام کی کمرٹوٹ جائے اور مہنگائی کا نیا سیلاب آجائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -