ملگری وکیلان نے پشاور ہائی کورٹ بنوں بنچ کا میدان مارلیا

  ملگری وکیلان نے پشاور ہائی کورٹ بنوں بنچ کا میدان مارلیا

  

       بنوں (نمائندہ خصوصی)ملگری وکیلان نے پشاور ہائی کورٹ بنوں بنچ کامیدان مارلیا ا، زاہد الحق ایڈووکیٹ صدر جبکہ اعوان برادری کے رہنماملک  عارف اللہ اعوان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے کامیابی کے بعد ملگری وکیلان کے سپورٹروں نے نعرے بای کی اور ہائی کورٹ بنوں بینچ جئے ولی کے نعروں سے گونج اُٹھا،تفصیلات کے مطابق  پشاور ہائی کور ٹ بنچ بنوں کے لئے ووٹنگ کا عمل انتخابات محمد وسیم خان ایڈووکیٹ اور رحمت الحق ایڈووکیٹ کی نگرانی میں ہو اصدارت کیلئے ملگری وکیلان کے امیدوار زاہد الحق ایڈووکیٹ کل 211  ووٹ لیکر صدرمنتخب ہو ئے ان کے مد مقابل حافظ محمد حنیف ایڈووکیٹ  148  اور شاہ نواز سکندری ایڈووکیٹ  نے  78  ووٹ حاصل کئے، جنرل سیکرٹری کیلئے ملگری وکیلان کے اُمیدوار عارف اعوان ایڈووکیٹ نے کل 243 ووٹ لئے ان کے مد مقابل پیپلز لائرز فورم کے اکرم اللہ مروت ایڈووکیٹ نے 172 ووٹ حاصل کئے اسی طرح فنانس سیکرٹری کیلئے عالمگیر خان منڈان ایڈووکیٹ منتخب ہو ئے انہوں نے 272 لئے جبکہ ان کے مد مقابل سلیم اعوان ایڈووکیٹ کو 141 ووٹ ملے، بنوں کیلئے ایوب خان ایڈووکیٹ، لکی مروت کیلئے امان اللہ جان ایڈووکیٹ اور کرک کیلئے مسعود اقبال ایڈووکیٹ پہلے سے بلا مقابلہ نائب صدور، حامد فاروق ایڈوووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری، اسفندیار علی شاہ ایڈووکیٹ اور انعام نیازی ایڈووکیٹ ایگزیکٹیو ممبران منتخب ہو ئے ہیں نو منتخب عہدیداروں نے پروفیشنل وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں گے اور ینگ وکلاء کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -