سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر) پشاور پولیس نے شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے جس کے تحت گزشتہ روز تھانہ داودزئی کی حدود میں خصوصی کریک ڈاون کیا گیا ہے، انفارمیشن بیسڈ مہم کے دوران 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق شہر کے مختلف نواحی علاقوں سے ہے، گرفتار ہونے والے افراد مختلف سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف، تین عدد رائفل، ایک عدد کالا کوف اور پستول سمیت سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، داؤد زئی پولیس نے تمام ملزمان خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے شہر میں قیام امن کی خاطر سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کے دوران گزشتہ روز شہر کے نواحی علاقہ تھانہ داودزئی کی حدود میں خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ داودزئی افتخار خان کی جانب سے ہونے والی کاروائیوں میں گرفتار ملزمان میں گل بادشاہ ولد عبدالرحمان، عثمان ولد غلام سرور، ملنگ ولد سلیم جاوید، گل اکبر ولد علی اکبر، نوروز ولد شمروز اور زردان ولد خان علی شامل ہیں جن کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے، گرفتار ملزمان مختلف سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف، تین عدد رائفل، ایک عدد کالا کوف اور پستول سمیت سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، داؤد زئی پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی ہے