کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر فائق خان کا مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ

  کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر فائق خان کا مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ

  

بنوں (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر فائق جان کنٹرولر امتحانات بنوں بورڈ  نے ویب ماسٹر اور ایڈمن آفیسر بنوں بورڈ کے ہمراہ ان سنٹرز کے دورے کئے۔ گورنمنٹ ہائی سکول غازی مرجان سب ڈویژن وزیربنوں،گورنمنٹ ہائی سکول جھنڈوخیل بنوں،گورنمنٹ ہائی سکول غوریوالہ بنوں، گورنمنٹ ہائی سکول گل زمان غوریوالہ بنوں سنٹرز میں طلبا کے لیے فرنیچر،ٹھنڈیپانی کے ساتھ جنریٹر وغیرہ کاانتظام کیا گیا تھا۔ سپروائزری سٹاف خوش اسلوبی سے ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ بنوں انتظامیہ کی طرف سے امتحانی سنٹرزکے اندراورباہرپولیس کی نفری کثیر تعدادموجود تھی اوران کی کارکردگی قابل تعریف تھی۔کنٹرولر نے تمام سنٹرز کے پرنسپل صاحبان کی انتظامات کوسراہا۔ اور پولیس والوں کاشکریہ اداکیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -