صوابی‘ گیس بھروانے کیلئے کھڑی کار پر فائرنگ‘ 2 جاں بحق 1 زخمی 

  صوابی‘ گیس بھروانے کیلئے کھڑی کار پر فائرنگ‘ 2 جاں بحق 1 زخمی 

  

صوابی (بیورورپورٹ) جہانگیرہ روڈ پر کھنڈہ موڑ کے مقام پر واقع ایک سی این جی پمپ میں گیس بھروانے کے لیے کھڑی کار پر ایک کار میں سوار افراد کی اراضیات کے تنازعہ پر اندھا دہند فائرنگ سے دو کزن جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک صوبائی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی اور دوسرا ان کا ماموں زاد موبائل سنٹر صوابی کے مالک تھے۔ فواد الرحمان سکنہ کھنڈہ نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ ان کا بھائی عبدالباسط، ماموں زاد آصف علی اور ممریز گذشتہ رات موضع انبار کی طرف سے موٹر کار میں اپنے گاؤں کھنڈہ آرہے تھے اور میں کار کے پیچھے موٹر سائیکل پر آرہا تھا اس دوران سی این جی بھروانے کے لیے موٹر کار ایک سی این جی پمپ میں کھڑا کردیا جبکہ میں موٹر سائیکل پر روڈ کے کنارے کھڑا تھا۔ اس موقع پر فدا حسین اور ملک امان ساکنان کھنڈہ نے اپنے موٹر کار میں مسلح آکر ہمارے موٹر کار پر اندھا دہند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی عبدالباسط اور ماموں زاد آصف علی موقع پر جاں بحق جبکہ ساتھی ممریز خان شدید زخمی ہوگئے رپورٹ میں وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ ہمارے اور ملزمان کے مابین تنازعہ اراضیات تھا۔ چھوٹا لاہور پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے مقتول عبدالباسط ضلع صوابی کبڈی ٹیم کے مایہ کھلاڑی تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -