پشاور‘ پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ سہولت کار سمیت 3 گرفتار

  پشاور‘ پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ سہولت کار سمیت 3 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)حیا ت ا ٓباد کے علا قے فیز تھری میں قتل و اقدام قتل کی وارداتو ں میں ملوث ملزما ن کو اپنے گھر میں پنا ہ دینے اور مالی تعا ون کر نے والے سہو لت کا ر سمیت تین ملز م اشتہاریو ں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے گاڑی بر آمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ حیات آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب گینگ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان نے حیات آباد فیز تھری کے ایک رہائشی گھر میں پناہ لی ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  وکیل احمد ولد شکیل احمد اور بابر زیب ولد خانزیب سمیت ملزمان کو پناہ دینے والے سہولت کار نیاز علی ولد عمر خان کو بھی گرفتار کر لیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قتل، اقدام قتل سمیت پولیس ٹیم پر حملے کا بھی اعتراف کیا ہے جو پولیس وردی میں ملبوس ہو کر وارداتیں کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والی ویگو گاڑی بھی برآمد کر لی پولیس نے ملزمو ں کیخلا ف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔