بنوں،محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کا میٹرک امتحانات مراکز کا دورہ

  بنوں،محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کا میٹرک امتحانات مراکز کا دورہ

  

      بنوں (نمائندہ خصوصی)سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن خیبر پختونخوا چیئرمین تعلیمی بورڈ بنوں عامر آفاق،سیکرٹری انعام اللہ شاہ اور کنٹرولر امتخانات ڈاکٹر فائق جان میٹرک امتخانات کے سلسلے میں مختلف امتخانات سنٹروں کا دورہ کیا  کیا انہوں نے اس بات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کای کہ امتخانی مراکز میں تمام تر سہولیات یعنی فرنیچر، پینے کے لیے ٹھنڈاپانی، بجلی وغیرہ کا انتظام وغیرہ میسر تھیں۔ چیرمین نے سکول پرنسپل صاحبان کی انتظامات کو سراہا اور سپروائزری سٹاف کی اچھی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس سال بنوں بورڈ کے زیر اہتمام میٹرل کے سالانہ امتخان کیلئے کل223امتخانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور امتخان میں کل54655طلباء وطالبات حصہ لے رہے ہیں امتخان کے انعقاد کیلئے 1200اساتذہ کی تعیناتی کی گئی ہے اور شفاف امتخانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے چیئرمین تعلیمی بورڈ کی ہدایت پر مختلف انسپکشن اور مانیٹرنگ کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام امتخانی مراکز کو ویجلنس سسٹم کے تحت مہیا کئے گئے کیمروں کو بنوں بورڈ کے کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -