صوابی‘ بزرگ خدائی خدمتگار فیض محمد کاکا کی یاد میں آج امن کانفرنس ہو گی

  صوابی‘ بزرگ خدائی خدمتگار فیض محمد کاکا کی یاد میں آج امن کانفرنس ہو گی

  

صوابی(بیورورپورٹ)صوابی کے بزرگ خدائی خدمتگار اور امن کے لئے ممتاز شخصیت کرنے والے فیض محمد کاکا کی یاد میں ایک بڑا '' پختونخوا امن کانفرنس صوابی '' آج بروز اتوار دن تین بجے بمقام افاق شادی ھال منصبدار کرنل شیر کلے صوابی میں منعقد ھوگا جس میں ملک بھر سے دانشور۔ سیاسی و مذھبی رہنما شریک ھونگے۔ اس سلسلے میں لیاقت یوسفزئی نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چند مہینوں سے صوابی میں گذشتہ چند مہینوں سے روزانہ کی بنیاد پر گولی سے قتل ہو رہے ہیں۔ اور پورے پختونخوا میں دوبارہ سامراجی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ صوابی اور پختونخوا کے بدامنی کے وجوھات اور مستقل امن کے لئے تجاویز اور منظم اواز بلند کیا جائیگا۔ فیض محمد کاکا یاد گار کمیٹی کے طرف سے تمام سیاسی،سماجی و مذہبی رہنماؤں، دانشوروں اور مختلف تنظیموں کو دعوت نامی دی جارہی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -